روہنی جیل میں ایک قیدی کورونا وائرس سے متاثر

0

نئی دہلی:دہلی کے روہنی جیل کے ایک قیدی کے کورونا افیکشن سے متاثر پائے جانے کے بعد تقریباً 20 قیدیوں  اور جیل کے پانچ ملازمین کو قرنطینہ میں بھیجا گیا ہے۔
جیل کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ آنتوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے قیدی کو 10 مئی کو دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 11 مئی کو اس کا آپریشن ہوا تھا۔آپریشن والے دن ہی اس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیاتھا اوررپورٹ بدھ کو آئی ہے جس میں وہ متاثر پایا گیا ہے۔اس کے بعد روہنی جیل میں اس کے ساتھ رہ رہے تقریباً 20 قیدیوں اورپانچ ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر پائےجانے کے بعد قیدی کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔یہ قیدی قتل اور لوٹ کے معاملے میں جیل میں بند ہے۔تقریباً ایک سال پہلے ہی وہ روہنی جیل میں آیا ہے۔ اس کے رابطے میں آنے والے سبھی قیدیوں کی جلد کورونا جانچ کرائی جائےگی اور تب تک سبھی کو الگ تھلگ رکھا جائےگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS