یوپی: بلند شہرکے قرنطینہ مرکز میں لڑکی کی موت

    0

    بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں کوارنٹائن سنٹر میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی، جس سے سنٹر میں ہلچل مچ گئی۔ 
    سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ قصبہ کنکوڑ واقع قرنطینہ سنٹر میں 18سال کی ایک لڑکی کی پیر کی رات اچانک موت ہوگئی۔ 
    انہوں نے بتایا کہ لڑکی ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی۔ متاثرہ ہردوئی کی رہنے والی تھی۔ 
    متاثرہ کے والد رام سیوک بلند شہر میں مزدوری کرتے ہیں اور کرایہ کے مکان میں رہتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کام نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پیدل ہی اپنے پورے 
    کنبے کے ساتھ ہردوئی جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اس درمیان لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ صحیح علاج کے بجائے اسے قرنطینہ سنٹر بھیج دیا گیا جہاں پیر کی 
    رات اس کی موت ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS