دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں 17 مئی کے بعد لوگ کیا چاہتے ہیں،اس پر مقامی لوگوں سے مشورے مانگے ہیں۔ عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے پورے ملک میں لاک جاری ہے اور اس کا حالیہ تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہوگا۔
وزیراعلی کیجریوال نے منگل کو کہا،’’میں دہلی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ 17 مئی کے بعد دارالحکومت میں کیا چاہتے ہیں،اپنے مشورے دیں۔‘‘
مشورے 13مئی کوشام پانچ بجے تک 1031 پر بھیجے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 8800007722 یا دہلی سی ایم ڈاٹ سجیشن ایٹ جی میل پر ای میل کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو وزرائے اعلی کےساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کے ذریعہ ایک میٹنگ میں ان کی رائے لی تھی ،جس میں کئی وزرائے اعلی نے 17مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کورونا کے ہاٹ اسپاٹ میں ہے اور یہ 7639 معاملوں کے ساتھ ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔آج ہی دہلی میں وائرس سے سب سے زیادہ 13 کی موت ہوئی اور کل 86 افرار کی اس انفیکشن سے موت ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS