نئی دہلی: مختلف مزدورتنظیموں نے اترپردیش ومدھیہ پردیش اور دیگرریاستوں میں مزدورقوانین کو کمزور کرنے کی شدید تنقید کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ اس کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مزدور تنظیموں نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں مزدورقوانین کو کمزور کرنے کی شدید مذمت کی اور انہیں بے رحمانہ اور جرم قرار دیا۔تنظیموں نے کہا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے مزدور پہلے ہی دباو میں ہیں۔ان کے سامنے زندگی اور معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ایسےوقت میں حکومت کو ان کا ساتھ دینا چاہئے لیکن وہ ان کے استحصال کا راستہ تیارکررہی ہی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS