وزارت داخلہ نے ٹرین میں سفر کے لئے جاری کی ہدایات

0

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پیش نظر ٹرین سے لوگوں کی آمدورفت کو پرسہولت بنانے کے لئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) جاری کئے ہیں۔
مرکزی سکریٹری داخلہ کی طرف سے سبھی ریاستوں کو بھیجے گئے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں میں سفر کرنے کے لئے سبھی مسافروں کو ان ہدایات (ایس او پی) پر عمل کرنا ہوگا۔اس کے تحت صرف کنفرم ای ٹکٹ والے مسافروں کو آمدورفت اور ریلوے اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہوگی۔سبھی مسافروں کی ضروری طبی جانچ کی جائے گی اور ایسے شخص کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جس میں اس مرض کی کوئی علامت نہیں ہو گی۔سفر کے دوران اور ریلوے اسٹیشنوں پر صحت سے متعلق پروٹوکال اور سماجی دوری قائم رکھنے کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
سبھی مسافروں کو اسٹیشن اور کوچ میں ہینڈ سینیٹائزر دیا جائے گا،اس کے علاوہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ سبھی مسافر داخل ہونے اور سفر کے دوران ماسک ضرور لگائیں۔اپنی منزل پر پہنچنے پر مسافروں کو اس ریاست کے ذریعہ سبھی ہیلتھ پروٹوکال پر عمل کرنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ 25مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد ریلوےپہلی بار باقاعدہ طور پر ٹرین سروس شروع کررہا ہے۔ابھی اس سروس کا آغاز جزوی طور پر ہورہا ہے جس کے تحت نئی دہلی سے مختلف اسٹیشنوں کے لئے ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS