نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اتوار کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کرایا گیا تھا۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سمی گریوال نے سابق پی ایم کی صحت کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں سمی گیریوال نے سابق وزیر اعظم سے جلد از جلد صحت یاب ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے لئے لڑنے کی خواہش کی ہے۔ اداکارہ سمی گریوال کے ساتھ فلمساز پریتیش نندی نے بھی منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دونوں ٹویٹس سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو گذشتہ رات طبیعت خراب ہونے کی وجہ دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سابق پی ایم منموہن سنگھ کی صحت سے متعلق اداکارہ نے کیا ٹویٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS