ہندوستان کی چارریاستوں میں کورونا(كووڈ -19) متاثرین کی تعداد 44492

0

نئی دہلی:مہاراشٹر،گجرات، دہلی اور تمل ناڈو میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا قہر  کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ ان چار ریاستوں میں اس وباکے مجموعی 44492 کیسزدرج کئےگئےہیں اور 1445  افراد  ہلاک ہو چکے ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود کی جانب سے پیرکی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں كووڈ -19 سے اب تک 67152  افراد متاثر ہوئے ہیں اوراس وبا سے اب تک 2206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،وہیں 20917  افراد  اس وبا سے صحت یاب بھی چکے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS