ڈاکٹر من موہن سنگھ کی حالت بہتر، ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھے جائیں گے

0

نئی دہلی:  سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے سبب دیر رات ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
ایمس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر من موہن سنگھ کو ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی دیکھ ریکھ میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کو بخار بھی ہے اور اس کی وجہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS