سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی دسویں اور بارہویں بورڈ کے بچے ہوئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان آج کردیا گیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں فسادات کی وجہ سے شمالی علاقے کے دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحانات نہیں ہوپائے تھے اور پھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحان نہیں ہوسکے تھے۔
ملک کے باقی حصوں میں بھی بارہویں کے کچھ امتحان لاک ڈاؤں کی وجہ سے نہیں ہوپائے تھے۔ اس طرح مجموعی طور سے 29 موضوعات کے پیپر نہیں ہوپائے تھے۔
اب دسویں اور بارہویں کے باقی امتحان یکم جولائی سے 15 کے درمیان ہوں گے۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹررمیش پوکھریال نشنک نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’طویل عرصے سے سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں کے باقی بچے ہوئے امتحانات کی تاریخوں کا انتظار تھا۔ آج ان امتحانات کی تاریخیوں کا اعلان کیا جا رہے ہے۔ یکم جولائی ، 2020 سے 15 جولائی 2020 ‘ کے درمیان یہ امتحان ہوں گے۔ میں ان امتحانات میں شرکت کرنے والے سبھی طلباء کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘