دہلی میں اب طبی اہلکار، پولس اہلکار اور ضروری خدمات سے جڑے لوگ لگاتار کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کیٹس ایمبولنس سروس کے 45 ملازمین کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ لکشمی نگر کے کیٹس ایمبولنس سروس کے 80 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جن میں سے 45 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کیٹس ایمبولنس کے ذریعہ روزانہ مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے اور ایسے میں ایمبولینس سروس کے ملازمین کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS