نائب صدر نے اورنگ آباد ریل حادثے پر اظہار افسوس کیا

0

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت ظاہر کی۔ ایم نائیڈو نے آج بروز جمعہ ایک ٹویٹ کے زریعہ کہا’مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے متعلق سن کر بہت دکھ ہوا۔ میری تعزیت سواگوار کنبوں کے ساتھ ہے ‘۔ غور طلب ہے کہ آج صبح اورنگ آباد میں ریلوے ٹریک پر سوئے کچھ مزدور ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS