ہندوستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

0

عالمی وبا کورونا وائرس پر وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3591 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور اسی دوران 89 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1783 ہو گئی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک 52952 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 1084 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 15267 تک پہنچ گئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ ایک دن میں 1233 نئے معاملے درج ہونے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 16758 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 34 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ 651 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 3094 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں
گجرات دوسرے مقام پر ہے یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 380 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6625 ہو گئی ہے اور مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 396 تک پہنچ گئی ہے اور 1500 افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں ۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS