نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کووڈ-19 کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ بدھ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 49391 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2958 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 126 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ملک میں ابھی تک کل 1694 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، حالانکہ یہ سکون کی بات ہے کہ 14183 مریض اس بیماری سےبازیاب بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن 17 مئی تک جاری رہے گا۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50ہزار کے قریب ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں126 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS