نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو حکومت 64 خصوصی پروازوں کے ذریعہ واپس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 7 مئی سے ایک ہفتے تک کل 64 پروازوں کے ذریعہ بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان میں زیادہ تر پروازیں ایئر انڈیا اور اس کی یونٹ ایکسپریس ایئر کی ہوں گی۔
خلیجی ممالک سے ان خصوصی پروازوں کی شروعات کی جائے گی۔ سات اور آٹھ مئی کو ان ممالک سے مسافروں کو لایا جائے گا۔
مسافروں کی فہرست متعلقہ ممالک میں واقع ہندوستانی سفارت خانے تیار کریں گےْ۔ سفر کا خرچ مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS