نئی دہلی: وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے 20 مرکزی عوامی صحت ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ ان ٹیموں کو ان 20 اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے جہاں سے ملک میں کووڈ۔19 کے سب سے زیادہ معاملے درج ہو رہے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ان ریاستوں اور اضلاع کی تفصیلات دی گئی ہے۔
ممبئی(مہاراشٹر)، احمد آباد(گجرات),دہلی(جنوب مشرقی)، اندور (مدھیہ پردیش)، پونے(مہاراشٹر)، جے پور(راجستھان)، تھانے(مہاراشٹر)، سورت(گجرات)، چنئی (تامل ناڈو)، حیدرآباد (تلنگانہ)، بھوپال(مدھیہ پردیش)، جودھ پور(راجستھان) دہلی (وسط)، آگرہ (اتر پردیش)، کولکتہ(مغربی بنگال)، کرنول(آندھرا پردیش) ، وڈودرا(گجرات) ، گنٹور (آندھرا پردیش)، کرشا(آندھرا پردیش) اور لکھنؤ (اترپردیش)۔
یہ ٹیمیں ان اضلاع / شہروں کے اندر کووڈ – 19 سے متاثرہ علاقوں میں روک تھام کے اقدامات کے عمل میں ریاستوں کی مدد کریں گی اور ریاستی حکومتوں کا ہاتھ بٹائیں گی۔
کووڈ۔19 کے سب سے زیادہ متاثر اضلاع کے لئے مرکزی ٹیموں کی تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS