لاک ڈاون 3.0کو کامیاب بنانے کے لئے عوام رہنما ہدایات پر عمل کرے: مرکزی وزیر صحت

0

نئی دہلی: صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی سائکل کو توڑنے کیلئے لاک ڈاون۔3.0 کے رہنما ہدایات اور اصولوں پر عمل کرکے اس کو کامیاب بنائیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں کورونا سے نمٹنے کے لئے منیجمنٹ کے ذریعے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ کورونا وائرس بحران میں ڈاکٹر و طبی عملہ اور دیگر ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لوگوں کو ایسے وقت میں ڈاکٹروں اور کورونا سے ٹھیک ہوچکے مریضوں کے ساتھ تفریق آمیز رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS