آندھرا پردیش میں بھی پلازمہ تھراپی سے کورونا مریضوں کا علاج

0

کورونا وائرس وبا کے مریضوں پر دہلی میں پلازما تھراپی کے کامیاب تجربے کے بعد آج آندھرا پردیش میں گنٹور میڈیکل کالج کی اخلاقیات کمیٹی نے اس تھراپی کے ذریعہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کو منظوری دی ہے۔
 پروجیکٹ پرنسپل انویسٹی گیٹر و پیتھالوجی میڈیکل ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر پدماوتی دیوی نے کہا کہ کمیٹی سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آئی سی ایم آر کو رپورٹ بھیجے گی۔
تاہم، آئی سی ایم آر نے چند روز قبل اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پلازما تھراپی پر ابھی بھی تجرباتی عمل جاری ہے، لہذا اس کا استعمال ابھی نہیں کیا جائے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی ایم آر گنٹور میڈیکل کالج کی منظوری پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS