نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کے معاملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1718 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 67 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1074 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 33050 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 628 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8324 تک پہنچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS