نئی دہلی: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے آج فوڈ پوسیسنگ یونٹس سے کسانوں کی فصل خریدنے کی اپیل کی ہے، تاکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس وقت جاری ملک گیر لاک ڈاون کے دوران ملک کے کسانوں کو راحت مل سکے ۔
ہرسمرت کور بادل نے صنعتی تنظیم فکی کے ارکان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ایک میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے فوڈ پروسیسنگ کی موجودہ صورت حال اور لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے سامنے کٹی ہوئی فصل برباد ہونے کا خطرہ ہے. لہذا صنعت کو ان کی فصل، پھل، سبزیاں وغیرہ خریدنے کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ بربادی کم کی جا سکے اور کسانوں کو فائدہ ہو۔
صنعتوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے مناسب اقدامات کرنے والے پلانٹس میں 60 سے 75 فیصد کے درمیان کارکنوں کو کام پر بلانے کی اجازت دی جائے۔ ہرسمرت بادل نے بھی ان کے اس مطالبہ کی حمایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات میں چھوٹ والے علاقوں اور صنعتوں میں زیادہ سے زیادہ 50 فیصد مزدوروں کو بلانے کی فی الحال اجازت دی گئی ہے.
فوڈ پروسیسنگ یونٹس کسانوں کی فصل خریدیں: ہر سمرت کور بادل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS