نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے بینک گھپلے بازوں کے نام پوچھے تھے لیکن پارلیمنٹ
میں ان قرض داروں کے نام چھپائے گئے ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیا، ”پارلیمنٹ میں میں نے ایک سیدھا سا سوال پوچھا تھا۔ مجھے ملک کے 50 سب سے بڑے بینک چوروں کے نام بتائیے۔ وزیر خزانہ نے
جواب دینے سے انکار کر دیا۔ اب ریزرو بینک نے نیرو مودی، میہول چوکسی سمیت بی جے پی کے’دوستوں‘کے نام بینک چوروں کی فہرست میں ڈالے ہیں۔ اسی
لیے پارلیمنٹ میں اس سچ کو چھپایا گیا۔“
اس سے پہلے کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ریزرو بینک نے 24 اپریل کو حق
اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت معلومات فراہم کی ہے کہ بینکوں کا قرض نہ لوٹانے والے جن 50 بڑے قرض داروں اور بھگوڑوں کا قرض معاف کیا گیا ہے ان میں
وجے مالیا، نیرو مودی، میہول چوکسی اور جتن مہتا جیسے بڑے گھپلے باز شامل ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حکومت نے بینک کے گھپلے بازوں کے نام پارلیمنٹ میں نہیں بتائے: راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS