لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد ‘رادھے’ کے ایکشن سین کی شوٹنگ کریں گے سلمان

    0

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد اپنی آنے والی فلم 'رادھے' کے ایکشن سین شوٹ شروع کریں گے۔ 
    سلمان خان چھٹی
    گزارنے پنویل گئے تھے لیکن اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہ سے وہیں پھنس گئے۔ جب لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا اس وقت سلمان اپنی اگلی فلم 'رادھے: 
    یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' کی
    شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ ابھی باقی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کھلتے ہی وہ ایک خاص سین کی شوٹنگ شروع کریں گے 
    اور اس کے لئے سلمان نے تیاریاں
    شروع کر دی ہیں۔ 
    بتایا جا رہا ہے کے فلم کے کچھ ایکشن سین شوٹ کئے جانے اب بھی باقی ہیں اور اسی لیے سلمان اس لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی فٹنس کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔ 
    سلمان مسلسل وزن چیک کرتے ہیں اور جم میں خوب پسینہ بہا رہے ہیں۔ سلمان اتنا ہی کھا رہے ہیں جس سے ان کی فٹنس برقرار رہے۔ وہ  کھانے میں پھل اور سبزیاں 
    وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ فلم رادھے کا کچھ کار چیجنگ سین فلمانا ابھی باقی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی اسے شوٹ کیا 
    جائے گا۔
     قابل ذکر بات یہ ہے کہ پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’رادھے‘اس عید پر ریلیز ہونے والی تھی۔ اگر لاک ڈاؤن ختم ہو بھی جاتا ہے تو اب اس عید پر 
    سینما گھروں میں ریلیز کی
    کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS