کوکا۔ کولا انڈیا کا کورونا انڈیا میں 100 کروڑ کا عطیہ

0

نئی دہلی: کول ڈرنک بنانے والی کمپنی کوکا۔ کولا انڈیا ملک میں کووِڈ-19 وبا کے خلاف لڑائی کے لیے 100 کروڑ روپیے کا عطیہ دے گی۔
 کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں منگل کے روز بتایا کہ کوکا۔کولا انڈیا ہیلتھ کیئرسسٹم اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے 100 کروڑ روپیے کا عطیہ کرے گی۔ کمپنی نے 
اپنے پروگرام میں صحت کی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں فوری امداد کے ساتھ صحت اہلکاروں کے لیے ٹیسٹنگ فیسلیٹیز اور پرسنل پروٹیکٹیو اکویپمینٹ (پی پی 
ای) مہیا کروانا بھی شامل کیا ہے۔ 
کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ راحت پہنچانے کے پروگراموں کے ذریعے 10 لاکھ سے زائد افراد تک فائدہ پہنچائے۔ فی الحال کمپنی اپنے این جی او اور باٹلنگ معاونین کے 
ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاروں اور مہاجر مزدوروں جیسے سب سے زیادہ متاثر طبقوں کی امداد کے لیے اشیائے خورد و نوش کی 
تقسیم  کر رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS