یوپی میں چار سو جرائم پیشہ افراد کا بول بالا: اجے کمار للو

0

نئی دہلی: اترپردیش کانگریس اکائی کے صدر اجے کمار للو نے بلند شہر میں سادھووں کے بہیمانہ قتل پر یوگی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے 
الزام لگایا ہے کہ ریاست میں قانون کا نہیں بلکہ  جرائم پیشہ افراد کا راج قائم ہے۔
 انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکمرانی میں مجرمین کے حوصلے بلند ہیں۔ جبکہ عوام خوف کے سائے میں جینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے دعوی 
کیا کہ گذشتہ 15دنوں میں اترپردیش میں تقریبا 100 سے زیادہ قتل کے واردات پیش آئے ہیں۔ ابھی ضلع ایٹہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کا بہیمانہ قتل کا معمہ 
حل نہیں ہوا تھا کہ ضلع بلند شہر میں دو سادھوں کا قتل کردیا گیا ہے۔
 ندولی سے لے کر بلند شہر تک کے قتل کے وارداتوں پر وزیر اعلی کے خاموش رہنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ بات بات پر خود کی پیٹھ تھپتھپانے 
والے ،مبینہ طور سے سخت حکمرانی کرنے والے وزیر اعلی کی قلعی عوام کے سامنے کھل چکی ہے۔ 
انہوں نے بڑھتے جرائم پر جلد از جلد لگام لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر ریاست میں نظم ونسق کو درست نہ کیا گیا تو کانگریس سڑکوں پر اترنے میں 
پرہیز نہیں کرے گی۔ اجے کمار للو نے متاثرین کے اہل خانہ کو مناسب مالی تعاون فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS