کابل :افغانستان میں طالبان کے شدت پسندوں کے حملہ میں دوپولیس جوان سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک شدگان میں تین شدت پسند بھی شامل ہیں ۔ ضلع کے گورنر محبوب اللہ نے بتایاکہ طالبان شدت پسندوں کے گروپ نے ضلع کےنواباد علاقہ میں ایک پولیس سکیورٹی چوکی پر مقامی وقت کے مطابق رات دوبجے حملہ کیا۔پولیس کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائی کی وجہ سے شدت پسنداپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔
انھوں نےبتایاکہ شدت پسندوں کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹہ تک ہوئی جھڑپ میں دوپولیس جوان ہلاک ہوگئے ۔طالبان نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے ۔
واضح رہے کہ قندوز صوبہ کی راجدھانی قندوز شہر سمیت اس کے کچھ علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے ۔کابل سے قندوز شہر کی دوری تقریبا 250کلومیٹر ہے ۔
طالبان کے حملہ میں دوپولیس جوان سمیت پانچ ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS