پی ایم کیئرس کو چیلنج کرنے والی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کووڈ۔ 19' جیسے وبا سے نمٹنے کے لئے پی ایم کیئرس فنڈ کے قیام کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے 
والی عرضی پیر کو مسترد کر دی۔
جسٹس این وی رمن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ شاشوت آنند کی 
درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اس طرح کی درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں وکیل آنند سے ناراضگی ظاہر کی اور ایک منٹ کے اندر درخواست مسترد 
کر دی۔ 
سماعت کے دوران آنند نے بنچ سے کہا کہ وہ کم از کم دو منٹ ان کی درخواست سن لیں، لیکن بینچ نے ناراضگی بھرے لہجے میں کہا کہ اس درخواست سے 
سیاسی بو آتی ہے۔ ایڈووکیٹ آنند کے بار بار اصرار کے بعد جسٹس رمن نے انہیں آگاہ کیا کہ یا تو وہ (درخواست گزار) اپنی درخواست واپس لے لیں، یا عدالت ان پر 
جرمانہ لگائے گا۔ 
انہوں نے کہا،”آپ  کے (درخواست گزار کے) پاس دو ہی متبادل ہیں یا تو آپ کی درخواست واپس لے لیجئے یا آپ پر ہم بھاری جرمانے لگائیں گے“۔  اس کے بعد ایڈووکیٹ آنند نے پٹیشن واپس لے لی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS