اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ میں اتوار کی شام ایک خاتون صحافی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اناؤ۔کانپور سرحد کے قریب مدنی نگر کے گھنٹہ گھر کی رہنے والی ایک خاتون صحافی کو کانپور میں کووڈ ۔19اسپتال میں علاج کے لئے
داخل کرایا گیا ہے۔ صحافی کے کنبے کے دیگر تین افراد کو بھی کانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے نمونے جانچ کے لئے
بھیجے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون صحافی پانچ دن قبل کافی تیز بخار کی شکایت کے بعد کانپور میڈیکل کالج جانچ کے لئے گئی تھیں۔ لیکن ڈاکٹر نے انہیں عام بخار بتاتے ہوئے
دوائیں دی تھیں اور کورونا جانچ کے لئے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے افسران سے شکایت کی۔ جس کے بعد ان کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے۔
اتوار کی رات آئی ان کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اتر پردیش: خاتون صحافی میں کورونا کی تصدیق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS