کووڈ-19 سے مرنے والوں کی آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سزا 3 سال قید

0

کووڈ-19 سے مرنے والے افراد کی آخری رسومات میں رکاوٹوں کے گزشتہ کچھ دنوں کے واقعات کے مد نظر تمل ناڈو حکومت نے آج ایک آرڈیننس جاری کیا۔ اس آرڈینینس میں وبائی امراض کووڈ-19 سے مرنے والے مریضوں کی احترام کے ساتھ تدفین/ آخری رسوم کو روکنے یا روکنے کی کوشش کرنے پر تمل ناڈو ہیلتھ قانون 1939 کے تحت 3 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ سزا کے طور پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS