مینگلورو: کرناٹک میں بٹنوال میں ناریکنبو کی ایک 74 سالہ خاتون کورونا پازیٹیو پائی گئی ہے اور یہ خاتون ریاست کے 432 ویں کورونا
متاثر مریض کے رابطے میں آئی تھی، جس کی 23 اپریل کو موت ہوگئی تھی۔
اس کے ساتھ ہی جنوبی کنڑ ضلع میں اب تک اس سے متاثرین کے 19 معاملے ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بٹنوال تعلقہ میں اسے مہلک وائرس کے پانچ معاملے ہوگئے
ہیں، جس میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جنوبی کنڑ میں درج کئے گئے 19 معاملوں میں 12 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS