دہلی: 6 کووڈ-19 مریضوں پر پلازمہ تھیراپی، نتیجے بہتر

0

نئی دہلی:  دہلی میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں پر اب پلازمہ تھیراپی کا تجربہ کیا گیا۔ اب تک خوش آئند نتیجے دیکھے گئے ہیں۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے میڈیا کو بتایا کہ ”دہلی میں اب تک ہم نے 6 مریضوں کو پلازمہ تھیراپی دی ہے۔ 2 کو کل دی تھی، 2 کو پرسوں دی تھی اور 2 کو چار دن پہلے دی تھی۔ جن کو چار دن پہلے یہ تھیراپی دی گئی تھی، وہ تقریباً ٹھیک ہو چکے ہیں۔“
آنہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو پلازمہ تھیراپی دی گئی ہے ان کی حالت سنگین تھی اور ان میں اس وقت بہت بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS