نئی دہلی: ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے۔ کچھ ریاستوں میں اس سے سکون ضرور ہے لیکن بہت سی ریاستیں ایسی ہیں جہاں اب بھی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کی شام وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 23452 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 37 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کی وجہ سے اب تک 723 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ اس بیماری سے 4814 مریض مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ تاہم ، 20 اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کچھ نرمی بھی دی گئی ہے جہاں کورونا کیسز کم ہیں۔
ہندوستان: کووڈ-19 سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز،37 افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS