کووڈ-19:ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1229 نئے معاملات،34 اموات 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں مہلک کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود اس وبا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت (وزارت داخلہ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 700 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 34 افراد کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں ابھی تک 686 افراد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوچکی ہے ، حالانکہ یہ راحت کی بات ہے کہ 4325 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی تھی۔ تاہم ، 20 اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کچھ نرمی دی گئی ہے جہاں کورونا کیسز کم ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS