نئی دہلی: بہار میں سپول ضلع کے راگھو پور تھانہ علاقہ میں دھرم پٹی گاﺅں کے نزدیک بدمعاشوں نے آج ایک پرائیوٹ رسوئی گیس ایجنسی کے ملازم
کو گولی مار کر 50 ہزار روپے لوٹ لئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک پرائیوٹ رسوئی گیس ایجنسی کا ملازم منوج کمار شرما صارفین کو گیس کی سپلائی کرنے کے بعد پک اپ وین سے لوٹ رہا تھا تبھی
دھرم پٹی گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 57 پر پہلے سے گھات لگائے دو موٹر سائیکل پر سوار چار بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر اسے روک لیا اور لوٹ
پاٹ کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اس کے پاس تھیلے میں رکھے 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی ملازم کو راگھور پور پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے بہتر علاج کیلئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا
گیا ہے ۔
دریں اثناء واقعہ کی مخالفت میں مشتعل لوگوں نے دھرم پٹی چوک کے نزدیک سڑک جام کر دیا۔ واقعے کی جانکاری ملتے ہی پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں
کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واقعہ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔
گیس ایجنسی کے ملازم کو گولی مار کر 50 ہزار کی لوٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS