کورونا وائرس : ہندوستان کی چار ریاستوں میں 74 فیصد ہلاکتیں

0

نئی دہلی: ہندوستان میں مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کووڈ -19 سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان چاروں ریاستوں میں مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 500 ہو گئی ہے۔ جو ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی کل اموات کا تقریبا 74 فیصد ہے۔
 مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹرمیں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد وہاں بڑھ کر 269 ہو گئی اور گجرات میں آٹھ  مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں چارمزید لوگوں کی موت کے بعد یہ تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے اور دہلی میں کورونا وائرس سے 48 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ 
ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21393 جبکہ اور اس وبا سے  ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 681 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 4258 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS