کووڈ-19: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,486نئے کیسز،59 افراد ہلاک 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں مہلک کورونا وائرس کے قہر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود اس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا وائرس کا معاملہ 20 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔ وزارت صحت (وزارت داخلہ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورون وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 20،471 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 1486نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور 49 افراد کی اس عالمی وبا سے موت ہوئی ہے۔ وہیں ملک میں کورونا سے اب تک 652 افراد اس مہلک وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حالانکہ ریلیف کی بات یہ ہے کہ 3960 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ حالاںکہ 20 اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کچھ نرمی دی گئی ہے جہاں کورونا کیسز کم ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ پہلے مرحلے کا لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہونے والا تھا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS