بلیا:اترپردیش کے ضلع بلیا کے ہلدی علاقے میں بدھ کو گنگا ندھی میں نہانے ئے دو بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ہلدی علاقے کے مجھواں گاؤں باشندہ نیرج(15) اور آشیش(18) صبح گنگا ندی میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے وقت وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔اس حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی لاشیں باہر نکالی ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS