ٹینکاشی: تملناڈو کے ضلع ٹینکاشی کے کجھونیرکُلَم گاؤں کے پاس ایک تیز رفتارایس یو وی گاڑی کی زد میں آکر دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران گاڑی ڈرائیور کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ایم پونَمَّل (60)، ایم تُھرائیچی (55) اور ایم مداسامی (58) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تمام کجھونیرکُلم گاؤں کے شہری تھے۔ یہ سبھی اپنے جانوروں کے لیے چارہ اکٹھا کرنے کے لیے کھیت میں جا رہے تھے‘اسی دوران یہ حادثہ ہوا۔
پولیس نے گاڑی درائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ڈرائیور کے پاس لاک ڈاؤن کے دوران گاڑی چلانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS