یوگی آدتیہ ناتھ کے والد کی آخری رسومات ادا

    0

    نئی دہلی: اتراکھنڈ کے رہنےوالے اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ کی آخری رسومات ادا ہوگئیں ہیں۔ 

    ریشیکیش میں لکشمن جھولے کے پاس پھول چٹی گنگا ساحل پر ان کی ویدک منتروں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی چتا کو آدتیہ ناتھ کے بڑے بھائی مانویندر 
    سنگھ بشٹ نے آگ دی۔ 
    فاریسٹ رینجر کے عہدے سے  ریٹائرڈ آنند سنگھ بشٹ کا لمبی علالت کے بعد نئی دہلی کے ایمس میں پیر کی صبح انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے جسد خاکی کو ایمبولینس سے پوڑی ضلع 
    کے یمکیشور علاقے کے تحت ،ان کے آبائی گاؤں پنچور لے جایا گیا۔ یہاں سے آج صبح تقریباً 9 بجے آخری رسومات کے لئے پھول چتی میں واقع ان کے گنگا گھاٹ پر لایا گیا۔ 
    وزیراعلی ترویندرسنگھ راوت،اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال اور دیگر لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS