ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے آئے دن تیزی سے بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ہر دن جاری تازہ اعدادوشمار میں مریضوں اور اموات کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ممبئی میں صحافیوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کی خبر کے ایک دن بعد آج چنئی میں بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چنئی میں ایک نیوز چینل کے 25 ملازمین کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اس نیوز چینل کے تقریباً 94 لوگوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔ 25 ملازمین کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد چینل کو اپنا لائیو پروگرام بھی معطل کرنا پڑا ہے۔ نیوز چینل کے بقیہ عملے کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS