پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپگڑھ ضلع میں پیر کی شب اچانک طوفانی بارش و ژالہ باری کے درمیان ہیڈ کواٹر سے ساٹھ کلو میٹر مسافت پر دو مختلف تھانہ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک دیوار منہدم ہونے و ملبے میں دبنے سے ضعیفہ سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش دیویدی نے بتایا کہ پیر کی شب اچانک موسم میں آئی تبدیلی کے سبب طوفانی بارش و ژالہ باری کے درمیان تھانہ باگھرائے علاقے کے عمری کوٹلہ گاوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے سبب شانتی دیوی (60) اور تھانہ ہتھگواں علاقے کے کھدر پور گاوں میں مکان کی دیوار منہدم ہونے و ملبے میں دبنے سے ہری نرائن (59)کی موت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ضعیفہ سمیت دو افراد کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS