یوگی حکومت مزدوروں کی گھر واپسی کاانتظام کرے:پرینکا

0

لکھنئو: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈائون کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کی گھر واپسی کا بندوبست کرے۔
 پرینکا نے اتوار کو جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ کئی دنوں سے جو یو پی کے مہاجر مزدور الگ الگ ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میں نے راجستھان، دہلی، سورت، اندور، بھوپال اور ممبئی سمیت دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل کے تعلق سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہاکہ مزدوری کرنے کے لئے مختلف شہروں میں گئے ان لوگوں کی لاک ڈاون کی وجہ سے مزدوری بند ہوگئی۔ آگے چلتے چلتے راشن بھی ختم ہوگیا۔ اب چھ چھ لوگ، آ ٹھ آٹھ لوگ ایک کمرے میں بند ہیں۔ راشن مل نہیں رہا ہے۔ وہ بہت ہی گھبرائے اور خوفزدہ ہیں اور کسی بھی طرح سے گھرجانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS