ہندوستان اور چین کے لیے سعودی برآمدات میں اضافہ

    0

    نئی دہلی: سعودی عرب کی تیل کے علاوہ دیگر برآمدات بھی بڑھی ہیں۔ مملکت نے 2019 میں تیل کے علاوہ 216 ارب ریال کا سامان برآمد کیا ہے۔ چین اور ہندوستان کے لیے گزشتہ تین برسوں کے دوران سعودی برآمدات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے۔ گزشتہ سال 2019 کے دوران دونوں ممالک کے لیے سعودی برآمدات میں 22.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور ان ممالک کو 49.99 ارب ریال کا سامان برآمد کیا گیا۔ 35.63 ارب ریال کا سامان چین اور 14.36 ارب ریال کا سامان ہندوستان کو برآمد کیا گیا ہے۔ الاقتصادیہ کے مطابق تیل کے علاوہ سعودی برآمدات کا تعلق ایسے سامان سے ہے جس کی یا تو مکمل طور پر سعودی عرب میں پیداوار ہوتی ہے یا وہاں تیار کیا جاتا ہے یا اس میں کوئی ردوبدل یا اضافہ کیا جاتا ہے، ری ایکسپورٹ والا سامان بھی اس ہی فہرست میں شامل ہے۔ تجزیہ نگاروں نے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بتایا ہے کہ 2019 کے دوران چین اور ہندوستان کے لیے تیل کے علاوہ سعودی برآمدات میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2018 میں دونوں ممالک کے لیے سعودی عرب کی برآمدات 49.75 ارب ریال کی تھیں۔ مسلسل تیسرے برس برآمدات میں یہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہندوستان اور چین کے لیے تیل علاوہ سعودی برآمدات میں تقریبا 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
    واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2015 میں 33.5 ارب ریال کا سامان برآمد کیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوران 16.5 ارب ریال کا اضافہ ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS