اتراکھنڈ میں کورونا کے دو نئے معاملے

0

دہرادون:اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ہفتے کو کورونا وائرس (کوویڈ 19)کی وبا کے دو پازیٹو معاملے سامنے آنےسے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
ہریدوارمیں آج دو نئے معاملے سامنے آنے سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد اب سات ہوگئی ہے ۔دو متاثرین میں ایک خاتون  اور ایک مرد ہے۔دونوں کو روڑکی کے کورینٹائن سینٹر میں رکھاگیاہے۔
ضلع اطلاع افسر محترمہ ارچنا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جن مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے ایک 45سالہ خاتون روڑکی کے آروگیے اسپتال میں کورینٹائن میں رکھی گئی ہے۔جبکہ دوسرا 24سالہ دیہاڑی مزدور ہے۔جو ریشیکیش  سے آیاتھا اور تریوینی  گھاٹ پر کام کررہا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو بھی اتراکھنڈ میں تین کورونا متاثرین سامنے آئے تھے۔دہرادون ضلع کے وکاس نگر اور سیلاکئی کے درمیان واقع  ایک کورینٹائن سینٹر میں رہنےو الے کنبے کا ایک سالہ بچہ کورونا میں مبتلا پایا گیاتھا۔اسے علاج کے لئے سرکاری دون میڈکل اسپتال  میں داخل کرایا گیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS