ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز ، 480 اموات

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس كووڈ -19 کے 991 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی تعداد 14 ہزار 378 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 43  افراد  کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 480 ہو گئی۔ ملک کی 
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا  وائرس  کے اب تک مجموعی 14378 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 
243 افرا کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی صحت یاب افراد کی  تعداد 1992 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مراکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 
مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 3323 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے 118 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متاثرین  
کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک  مجموعی 1707 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران چار افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے ۔ دارالحکومت میں 
مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے  فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 56 نئے کیسز  سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1323 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS