حیدرآباد: کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ تلسی رام چل بسے۔ انہوں نے حیدرآباد کے شمس آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گگن پہاڑ دیہات میں واقع اپنے مکان میں آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ انہوں نے 1959سے 1971تک گگن پہاڑ کے سرپنچ کے علاوہ راجندر نگر پنچایت سمیتی کے صدر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔ 1971تا1977کے دوران وہ پانچویں لوک سبھا اور 1977تا1979کے درمیان چھٹویں لوک سبھا کے لئے کانگریس کے ٹکٹ پر حلقہ لوک سبھا ناگرکرنول سے منتخب ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS