آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے گزشتہ روز کہا کہ کالجز طلباء سے اس وقت تک فیس کی ادائیگی کا مطالبہ نہیں کریں گے جب تک جاری لاک ڈاون ختم نہیں ہو جاتا۔
آئی سی ٹی ای کے رکن سکریٹری راجیو کمار کی طرف سے اے ای سی ٹی ای کے تمام اداروں کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'اے آئی سی ٹی ای کو اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ کچھ ادارے طلبا پرفیس کی ادائیگی پر زور دے رہے ہیں، لیکن سبھی کالجوں یا اداروں کو یہ واضح کیا جاتا ہے کہ طلبا سے فیس کی ادائیگی کا اس وقت تک مطالبہ نہیں کیا جائے جب تک کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون ختم نہیں ہو جاتا، اور حالات معمول پر نہیں آجاتے ہیں'۔
پروفیسر کمار نے مزید کہا کہ اے آئی سی ٹی ای فیس میں ادائیگی کی نظرثانی شدہ وقتوں کے بارے میں مزید رہنما اصول جاری کرے گا۔ تمام اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ یہ معلومات اپنی ویب سائٹ پر ڈسپلے کریں اور ای میل کے ذریعہ بھی طلباء تک اس کو پہنچائیں۔
پروفیسر کمار نے کالجوں سے کہا ہے کہ وہ توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران موجودہ سیمسٹر کے لئے آن لائن کلاسز جاری رکھیں۔
لاک ڈاؤن ختم ہونے تک طلباء کو کالج کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں: اے آئی سی ٹی ای
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS