حیدرآباد کے سنٹرل فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے کٹس کی ٹسٹنگ

0

 
نئی دہلی: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سنٹرل فار سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے کٹس کی ٹسٹنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سل کلچرسسٹم میں جنیوم کے حصوں پر بھی تجربہ کیا جارہا ہے۔ اس سرکردہ لیب کے ڈائرکٹر راکیش مشرا نے بتایا کہ انہیں کم قیمت والی کٹس کی تیاری کے اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ ان کے مطابق ادارہ کی جانب سے متبادل راہیں اختیار کی جارہی ہیں اور اس بات پر انحصار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بیرونی کٹس کے بجائے مقامی سطح کی کٹس کی تیاری کو یقینی بنایاجائے۔ ڈاکٹر مشرا نے مزید کہا کہ یہ متبادل طریقے ٹھوس ہیں جن کے ذریعہ کسی مرحلہ پر بڑے پیمانہ پر ٹسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹسٹنگ کی نئی حکمت عملی کے بھی اچھے اشارے مل رہے ہیں جس کے ذریعہ کورونا وائرس کی ٹسٹنگ بڑے پیمانہ پر ممکن ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS