مارننگ واک پر نکلے شخص کو پولیس نے پیٹا

0

  
نئی دہلی: چنڈی گڑھ میں 'صبح کی سیر' پر نکلے ایک شخص کو پولیس کے ذریعہ ڈنڈے سے پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 
سینئروکیل نوکرن سنگھ نے آج ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ کل صبح پیش آیا۔ ان کے پاس ایسی شکایت آئی جس کے ساتھ اس شخص نے 
اپنی تصویر بھی بھیجی تھی۔ سنگھ کے مطابق انہوں نے شخص کو پولیس ڈائریکٹر جنرل کے ٹویٹر ہینڈل پرشکایت کرنےکا مشورہ دیا۔ 
وکیل نے اپنے ٹویٹ پر ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ٹیگ کیا ، جس کے جواب میں پولیس ڈائریکٹر جنرل نے واقعہ کی تفصیل ان سے یا112 پر رابطہ کرکے دینے کو 
کہا اوریقین دہانی کرائی کہ اگر زیادتی ہوئی ہوگی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ 
اسی ٹویٹ پر گفتگو میں ایک اور وکیل نے کہا کہ پولیس اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرسکتی تھی، لیکن لوگوں کو پیٹنا 
سراسر غلط ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS