روس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3388 نئے معاملات

    0

    نئی دہلی: دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں 
    کے دوران کورونا کے 3388 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 24490 ہوگئی ہے۔ 
    روس کے کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 65 علاقوں میں کورونا کے 3388 نئے 
    معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 24490 ہوگئی ہے۔ یہ 16.1 فیصد کا اضافہ ہے۔
     سینٹر کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں 1774 جبکہ مُرمانسک میں 137 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 لوگوں کی 
    موت ہوئی ہے۔ روس میں اس وبا کے سبب اب تک 198 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
     واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک اس کی زد میں آچکے ہیں۔ اس مرض میں مبتلا ہونے 
    والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ یعنی 125827 ہوگئی ہے ور اب تک 1981205 لوگ 
    اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا میں اب تک 4.73 لوگ اس وائرس ے 
    ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS