کسان فصلوں کے باقیات جلانے سے پرہیز کریں: ڈی ایم

    0

    نئی دہلی: اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ضلع انتظامیہ نے کسانوں کو صلاح دیا ہے کہ فصلوں کی کٹائی کے بعد اس کے باقیات کو نہ جلائیں۔ بلکہ 
    پہلی بارش کے بعد کھیت کی جوتائی کر کے اسے مٹی میں ملا دیں اس سے کھیت کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

    ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کشور نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مزدوروں کی کمی اور وقت کے بچاؤ کی وجہ سے کسان کمبائن سے گیہوں کی کٹائی زیادہ مقدار میں کررہے ہیں۔ 
    فصل کٹنے کے بعد زیادہ تر کسان فصل کے باقیات کو کھیت میں ہی جلا دیتے ہیں، جس سے کھیت کے مفید جرثومہ تباہ ہوجاتے ہیں اور کھیت میں زرخیزی کی کمی 
    ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرالی جلانے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا۔ 

    انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسان گیہوں کاٹنے کے بعد فصلوں کے باقیات/ڈنڈھلوں کو نہ جلائیں۔ بلکہ اسے پہلی بارش ہوتے ہی جوتائی کر کے 
    کھیت کی مٹی میں ملا دیں جس سے کھیت کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا اور کسی قسم کے کوئی نقصان کا بھی خطرہ نہیں رہے گا۔ ساتھ ہی اگر ممکن ہو تو اس کا بھوسہ 
    بنوالیں تو مویشیوں کو کھلانے کے کام آئے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS