امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ پر مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے کورونا بحران کے درمیان خطرناک قرار دیا ہے۔ گیٹس نے بدھ کو ٹوئٹ کے ذریعہ سے ان خیالات کا اظہار کیا۔
مائیکرو سافٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کیے جا رہے کاموں سے کووڈ -19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی تھی۔ قابل غور ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔